بی پی ایل: شاہد آفریدی کی آل راوٴنڈ صلاحیتیں کھل کر سامنے آنے لگیں،متحدہ عرب امارات میں وائٹ واش ہونے کے فوراً بعد بنگلہ دیش پہنچتے ہی شاہد آفریدی کی آل راوٴنڈ صلاحیتیں کھل کر سامنے آنے لگیں، لیگ میں ڈائنامائٹس کے خلاف ان کا خوب بلا چلا، چھکوں کی بارش سے ٹیم کو فتح دلا دی

جمعرات 10 دسمبر 2015 09:06

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2015ء) انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کا غصہ شاہد آفریدی بنگلہ دیش میں اتارنے لگے۔ بی پی ایل میں ان کی ٹیم سلہٹ سپر اسٹارز حریف ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کے ایک سو اٹھاون رنز کے ہدف کا تعاقب کرتی ہوئی آخری اوور تک پہنچ گئی۔چھ گیندیں اور دس رنز آفریدی کا سخت امتحان تھا جس میں وہ سرخرو ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چوتھی اور پانچویں گیند پر مسلسل دو چھکے لگا کر میچ کو اپنی دھواں دار اننگز بلکہ جیت کے ساتھ یادگار بنا دیا۔

بوم بوم آفریدی نے اس میچ میں سات گیندوں پر پندرہ رنز جوڑے۔ بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں آفریدی نے پانچ رنز کے عوض دو وکٹیں لیں اور اس سے پہلے محمد عامر کی ٹیم چٹاگانگ وِکنگز کے خلاف 62 رنز کی طوفانی اننگز کھیلنا بھی شاہد آفریدی کی ریکارڈ بْک کا حصہ بن گیا ہے۔