پنجاب حکومت نے دس دسمبر سے سولہ دسمبر تک ہفتہ شہدائے پشاور منانے کا اعلان کر دیا

جمعرات 10 دسمبر 2015 09:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2015ء) پنجاب حکومت نے دس دسمبر سے سولہ دسمبر تک ہفتہ شہدائے پشاور منانے کا اعلان کر دیا۔ مرکزی تقریب 21 دسمبر کو ہو گی۔ پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہاشہداء کو خراج تحسین پیش کر نے کے لئے پنجاب نے10 سے 16 دسمبر کو ہفتہ شہدائے پشاور منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ12دسمبر کو لاہور میں مرکزی تقریب سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی خطاب کریں گے اور اس حوالے سے تمام ڈویڑنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسکولز اور تعلیمی اداروں میں تصویری مقابلے اور مقابلہ مصوری بھی منعقد کئے جائیں گے، جب کہ مختلف اضلاع میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو مہمان خصوصی کے طور پر بلوایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :