لاہور،نیب نے طلبہ اور اساتذہ کو بھی شایدنادہندہ سمجھ لیا ،ڈی جی نیب پنجاب کی تقریرسنوانے کیلئے ہال کے گیٹ کو تالا لگا کرانہیں ایک گھنٹے سے زائد محصور رکھا

جمعرات 10 دسمبر 2015 09:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2015ء) نیب نے طلبہ اور اساتذہ کو بھی شایدنادہندہ سمجھ لیا ، ڈی جی نیب پنجاب کی تقریرسنوانے کیلئے ہال کے گیٹ کو تالا لگا کرانہیں ایک گھنٹے سے زائد محصور رکھا گیا۔

(جاری ہے)

آئیں گے اپنی مرضی سے،جائیں گے نیب کی مرضی سے، الحمرا ہال لاہور میں یہ دلچسپ مگر تکلیف دہ صورتحال پیداہوئی اس وقت جب مہمان خصوصی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ تقریر ختم کر کے چلے گئے،تقریب تھی انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے اور نیب پنجاب میزبان تھا۔

تقریب میں ڈی جی نیب پنجاب میجر رٹائرڈ برہان علی نیابھی تقریرکرناتھی،ظاہرہے ہال کی کرسیاں بھری رکھناضروری تھا،اس مقصد کیلئے ہال کے مین دروازے کو تالا لگادیا گیا اور طلبا ، طالبات اور ان کے اساتذہ کو محصور کر دیا ۔طلباء وطالبات بیچارے پہلو بدلتے ، تقریریں سنتے رہے، ڈی جی پنجاب نیب کاخطاب ہواختم، تو ان کوملی آزادی اور ساتھ کھانے کے ڈبے بھی۔

متعلقہ عنوان :