اورنج ٹرین متاثرین کو ” ادائیگیاں“ جنوری سے شروع کرنے کا فیصلہ ،زمین خریداری کیلئے 13ارب سے زائد کے فنڈز جاری، زیر زمین ٹریک کی تعمیر ایل ڈی اے کے ذمہ،لاگت 40ارب آئی گی

جمعرات 10 دسمبر 2015 09:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2015ء) منصوبے کیلئے 1165 کنال 15 مرلے اراضی حاصل کی جائیگی جس کی ادائیگی کا مجموعی تخمینہ 13ارب 17 کروڑ 3 لاکھ 75 ہزار تخمینہ لگایا گیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں اورنج لائن ٹرین علی ٹاؤن اور ٹھوکر نیاز بیگ سے چلے گی جوکینال ویو، ہنجر وال، وحدت روڈ،اعوان ٹاؤن، سبزہ زار، شاہ نورسٹوڈیو،صلاح الدین روڈ،بند روڈ،سمن آباد موڑ، گلشن راوی، چوبرجی، لیک روڈ، جی پی او، لکشمی چوک میکلوڈ روڈ، ریلوے سٹیشن،سلطان پورہ، انجینئرنگ یونیورسٹی،باغبانپورہ،شالامار باغ،پاکستان منٹ،محمود بوٹی،سلامت پورہ،اسلام پارک سے گزرتی ہوئی ڈیرہ گجراں تک جائے گی۔

مسافروں کیلئے سٹیشن دو منزلہ ہو گا جس میں پہلی منزل پر ٹکٹ گھر،کنٹین، دکانیں ،واش رومز جبکہ پلیٹ فارم دوسری منزل پر ہوگا۔