الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں پارٹی پوزیشن کا نوٹس جاری، مسلم لیگ(ن) نے چےئرمین اور وائس چےئرمین کی کل20نشستیں حاصل کیں،پی ٹی آئی 16اور آزاد نشستوں پر14امیدوار چےئرمین منتخب ہوئے

جمعرات 10 دسمبر 2015 09:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2015ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات اسلام آباد میں پارٹی پوزیشن کا نوٹس جاری کردیا ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) نے چےئرمین اور وائس چےئرمین کی کل20نشستیں حاصل کیں،پی ٹی آئی 16اور آزاد نشستوں پر14امیدوار چےئرمین منتخب ہوئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے 99جنرل کونسلر،34خواتین،21یوتھ ورکرز،22کسان ورکرز اور16 اقلیت کی نشستیں حاصل کیں جبکہ پی ٹی آئی کے جنرل کونسلر107،خواتین39،کسان ورکرز21،یوتھ 20اوراقلیت کی 13 نشستیں حاصل کیں جبکہ آزاد امیدواروں نے جنرل کونسلر کی77نشستیں،خواتین کی23،کسان ورکرز کی6،یوتھ کی7 اور اقلیت کی بھی7نشستیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی نے چےئرمین وائس چےئرمین کی کوئی نشست حاصل نہیں کی تاہم جنرل کونسلر کے4،خواتین ممبرز3 اور کسان کی ایک نشست حاصل کی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی جماعت اسلامی کی طرح چےئرمین کی نشست حاصل نہیں کی مگر جنرل کونسلر کے4،خواتین کی ایک یوتھ کی 2 اور اقلیت کی ایک نشست حاصل کی اور تحریک تحفظ پاکستان نے جنرل کونسلر کی2نشستیں حاصل کیں اور عوامی ورکرز پارٹی نے بھی جنرل کونسلر کی3نشستیں حاصل کیں اور پاسبان پارٹی نے2جنرل کونسلر کی نشستیں حاصل کیں جبکہ عوامی پارٹی نے ایک جنرل کونسلر کی نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے