پیپلزپارٹی قیادت اورحکومت سندھ کاشرجیل میمن او ر اویس مظفر سے استعفیٰ لے کر ضمنی الیکشن کرانے پرغور

جمعرات 10 دسمبر 2015 09:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کی قیادت اورحکومت سندھ نے دوارکان سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن اورسید اویس مظفر سے استعفی لے کران کی جگہ دوسرے امیدواروں کولاکرضمنی الیکشن کرانے پرغور شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن ضلع حیدرآباد کے شہرٹنڈوجام سے منتخب ہوئے تھے جبکہ سید اویس مظفرضلع ٹھٹہ سے منتخب ہونے تھے حالیہ بلد یاتی انتخا بات کے بعد پیپلز پارٹی کی قیا دت اور حکو مت دسندھ نے دو حلقو ں میں جن مشکلا ت کا سا منا کیا ان کو مد نظر ر کھتے ہو ئے دو نو ں حلقو ں میں اپنے اپنے امید وار لانے کا فیصلہ کیا ہے حکو مت سندھ اور پیپلز پارٹی کی صو بائی قیا دت نے اس ضمن میں پا رٹی کی قیا دت کو آ گاہ کر د یا ہے ذرائع کے مطا بق ٹھٹہ سے غلام قا در پلیجواور حیدرآ بادسے مو لا بخش چا نڈ یو یا زا ہد حسین بھر گڑی کو لا نے پر غو ر کیا جا ر ہا ہے امکان ہے کہ رواں ماہ اس ضمن میں حتمی فیصلہ کر لیا جا ئے گا پا رٹی قیا دت نے اس ضمن میں پا رٹی کے صو بائی ر ہنما ؤ ں کے سا تھ صلا ح مشورے تیز کر د یے ہیں