ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان ،فی تولہ سونا 44ہزار روپے کی سطح سے کم ہو کر 43ہزار روپے کی سطح پر آگیا

جمعرات 10 دسمبر 2015 09:14

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2015ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں بدھ کے روز فی اونس سونا مہنگا ہو گیا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا اور ایک تولہ سونا 44ہزار روپے کی سطح سے کم ہو کر 43ہزار روپے کی سطح پر آگیا ۔بدھ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں7ڈالراضافے سے سونے کی فی اونس قیمت1079ڈالر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 44ہزار50روپے سے گھٹ کر43ہزار950روپے پر آگئی اسی طرح86روپے کی کمی سے 10گرام سونے کی قیمت 37ہزار671روپے ہو گئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 660روپے پر بدستور برقرار دیکھی گئی