جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات، اسرائیلی وزیر مستعفی، اپنے خاندان والوں کو مزید پریشانی سے بچانے کے لیے مستعفی ہو رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر داخلہ

منگل 22 دسمبر 2015 09:24

تروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2015ء)اسرائیلی وزیر داخلہ ِسلون شیلوم خود پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگنے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔شیلوم جو کہ نائب وزیر اعظم کے عہدے سے بھی مستعفی ہو رہے ہیں کا کہنا ہے کہ وہ یہ اپنے خاندان والوں کو مزید پریشانی سے بچانے کے لیے کر رہے ہیں۔اٹارنی جنرل نے شیلوم پر کئی خواتین کی جانب سے لگائے جانے والے ان الزامات کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ سِلوم شیلوم نے ان تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل میں حالیہ برسوں کے دوران کئی اہم شخصیات کو ایسے واقعات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انسداد دھوکہ دہی کے پولیس چیف کو جنسی طور پر حراساں کرنے کی وجہ سے تحقیقات کا سامنا ہے جبکہ گذشتہ ماہ ایک اور رکن پارلیمان ینون مگل بھی جنسی طور پر حراساں کرنے کے الزامات کی وجہ سے مستعفی ہو گئے تھے۔خیال رہے کہ سنہ 2011 میں سابق صدر موشی کیٹسو کو ریپ کرنے کے الزام میں سات سال کی جیل ہو گئی تھی۔بعض اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی پارلیمان میں شیلوم کی جگہ عامر اوہان لے سکتے ہیں۔