داعش کی سعودی عرب پر حملوں کی دھمکی ،سعودی قیادت میں قائم چونتیس ملکی عسکری اتحاد کی مذمت کرتے ہیں ، داعش

منگل 22 دسمبر 2015 09:22

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2015ء)عسکریت پسند تنظیم داعش نے سعودی عرب کی قیادت میں اپنے خلاف قائم ہونے والے چونتیس ملکی عسکری اتحاد کی مذمت کرتے ہوئے خلیج کی اس بادشاہت کو ’صلیبیوں کے ساتھ ملی بھگت‘ پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق تیل کی دولت سے مالا مال خلیج کی بہت قدامت پسند بادشاہت سعودی عرب نے شام اور عراق میں وسیع تر علاقوں پر قابض دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر حملوں کے لیے قریب تین درجن ملکوں کا جو عسکری اتحاد قائم کیا ہے، داعش کی طرف سے اس کی مذمت اس گروہ کی ایک ہفتہ وار آ ن لائن اشاعت میں کی گئی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کے مطابق داعش کے خلاف لڑائی میں زمینی دستوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء جامعتہ الازہر نے تمام مسلم ملکوں سے سعودی عرب کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔ اس نئے فوجی اتحاد کے بارے میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ اس کا ہیڈکوارٹر سعودی دارالحکومت ریاض میں ہو گا، جہاں سے پوری اسلامی دنیا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تحت کی جانے والی کوششوں کو مربوط بنایا جائے گا۔

اس بارے میں داعش نے اپنی اس آ ن لائن اشاعت میں، جس میں یہ جہادی گروپ ہر ہفتے اپنی عسکری سرگرمیوں کو دستاویزی شکل میں شائع کرتا ہے، سعودی فوجی اتحاد کو ’مسخروں اور بے وقوفوں کا مجمع‘ قرار دیا ہے۔’اسلامک اسٹیٹ‘ نے اس موضوع پر اپنے مضمون میں لکھا ہے، ”یہ اتحاد اسلام کی سرزمین پر جابر اور مطلق العنان حکومتوں کے زوال کا آغاز ثابت ہو گا۔

‘ ایجنسی کے مطابق داعش کے ہفتہ وار جریدے میں اس موضوع کو عنوان دیا گیا ہے: ’محمد بن سلمان کا حیران رہ جانے والے اتحادیوں پر مشتمل اتحاد‘۔دوحہ سے آمدہ رپورٹوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم کیے گئے اس فوجی اتحاد کو زیادہ تر ریاض کی ایسی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کا مقصد شیعہ اکثریتی ایران کے خلاف سنی اکثریتی آبادی والے ملکوں کی سربراہی کے سعودی دعووں کو تقویت دینا ہے۔

لیکن دوسری طرف یہ بھی ہے کہ اس بین الاقوامی عسکری اتحاد کے کردار کے بارے میں خود اس میں شامل ریاستوں میں بھی ابہام اور غیر واضح مقصدیت کا احساس پایا جاتا ہے۔روئٹرز کے مطابق عسکریت پسند گروپ داعش کی اسی اشاعت میں ایک اور مضمون میں ریاض میں ہونے والے اس حالیہ اجلاس کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے،

متعلقہ عنوان :