صدر مملکت نے عیسائی برادری کے لوگوں کی صدر ہاؤس میں دہی بھلوں سے تواضع کی، دہلی بھلے کراچی سے منگوائے گئے تھے

منگل 22 دسمبر 2015 09:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے صدرہاؤس میں عیسائی برادری کے لوگوں کی دہی بھلے سے تواضح کی ہے۔ عیسائی برادری کے لوگوں کو کرسمس کے تہوار کے سلسلے میں صدر ہاؤس میں مدعو کر رکھا تھا اور ایک اہم تقریب کا اہتمام بھی کیا ۔

(جاری ہے)

اقلیتی برادری کے لوگوں کی دوسرے کھانوں کے علاوہ کراچی سے دہی بھلے منگوائے گئے تھے جو لوگوں کو پیش کئے گئے۔ کراچی کے دہی بھلے ملک میں مٹھاس اور غزائیت کے لحاظ سے مشہور ہیں ۔ صدر مملکت ممنون حسین خود بھی دہی بھلوں کے دلدادہ ہیں۔