یکم جنوری سے گیس مہنگی نہیں ہوگی،شاہد خاقان عباسی،کمی پرقابوپانے کیلئے گیس برآمدکررہے ہیں ،تاپی منصوبے کے ذریعے 4سال میں پاکستان میں گیس آئے گی،وفاقی وزیر پٹرولیم کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 22 دسمبر 2015 09:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2015ء)وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ یکم جنوری 2016ء سے گیس مہنگی نہیں ہوگی ،گیس کی کمی پرقابوپانے کیلئے گیس برآمدکررہے ہیں ،تاپی منصوبے کے ذریعے 4سال میں پاکستان میں گیس آئے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں گیس کی طلب سپلائی سے دوگناہے اورآئے روزطلب بڑھ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 78فیصدآبادی کوپائپ لائن سے سوئی گیس نہیں مل رہی ہے ،صرف 22فیصدآبادی کوگیس مل رہی ہے ،سلنڈرگیس استعمال کرنے والے زیادہ قیمت اداکررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جنوری سے گیس مہنگی نہیں ہوگی اس حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،انہوں نے کہاکہ گیس چوری روکنے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں ۔اس حوالے سے ایک بل سینٹ سے پاس کررہے ہیں تاہم قومی اسمبلی سے ابھی تک پاس نہیں ہوگی ،وہاں اپوزیشن کے کچھ اعتراضات ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گوبرسے گیس پیداکرناشروع کررہے ہیں ،اس حوالے سے بھی قصورمیں کام شروع ہورہاہے ،دیہی علاقوں میں گوبرسے گیس پیداکرکے کمی پرقابوپانے میں مددمل سکتی ہے

متعلقہ عنوان :