افغان صوبہ ہلمند میں طالبان اور سیکورٹی فورسز کے درمیان لڑائی ، 90اہلکار مارے گئے،طالبان نے ایک ضلع پر قبضہ بھی کرلیا ،افغان چیف ایگزیکٹو نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

منگل 22 دسمبر 2015 09:17

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2015ء) افغان صوبہ ہلمند میں افغان طالبان اور سیکورٹی فورسز کے درمیان لڑائی میں 90اہلکار مارے گئے ۔ افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا طالبان نے ایک ضلع پر قبضہ بھی کرلیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ ہلمند میں افغان طالبان اور فورسز کے درمیان دن دن گھمسان کی لڑائی جاری ہے جس میں اب تک نوے افغان فوجی ہلاک ہوچکے ہیں افغان پولیس کے مطابق طالبان نے ہلمند کے ایک ضلع پر قبضہ کرلیا ہے اور اسپیشل فورس طلب کرلی گئی ہے علاقے میں شدید لڑائی جاری ہے اور اس وجہ سے زیادہ تر لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں اس لڑائی کے بعد افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے

متعلقہ عنوان :