کالعدم تحریک طالبان البدرگروپ کے دہشتگرد عثمان عرف حمزہ بابا کے دورا ن تفتیش اہم انکشا فا ت،شراب کی دکانوں، جوئے کے اڈوں اور سینما گھروں پر حملے کی منصوبہ بندی 2011 میں کی گئی،عثمان

منگل 22 دسمبر 2015 09:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2015ء)سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار کالعدم تحریک طالبان البدرگروپ کے دہشتگرد عثمان عرف حمزہ بابانے اہم انکشافات کئے ہیں۔انکشافات میں اس نے بتایا کہ شراب کی دکانوں، جوئے کے اڈوں اور سینما گھروں پر حملے کی منصوبہ بندی 2011 میں کی گئی ،اسی سال دہشتگردی کی وارداتو ں میں دیسی ساختہ ٹائم ڈیوائس کا بھی استعمال کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار دہشت گرد عثمان عرف بابا عرف حمزہ سے کی گئی تحقیقات کے مطابق عثمان کاتعلق کالعدم تحریک طالبان کے البدرگروپ سے ہے۔عثمان لیاری کے علاقے چاکیواڑا کا رہائشی ،2004میں کالعدم تنظیم سے وابستہ ہوا،اسی سال مانسہرہ میں قائم ٹریننگ کیمپ میں ایل ایم جی، کلاشنکوف اور خودکار ہتھیار چلانے کی تربیت حاصل کی۔

(جاری ہے)

23 روزہ تربیت میں 250 سے 300 لڑکوں نے ٹریننگ حاصل کی۔

عثمان عرف حمزہ بابا 2005 سے 2007 تک چندہ اکھٹا کرتا رہا، پھر مزدوری کے لیے دبئی چلا گیا۔ 2010 میں واپس آکر افغانستان چلا گیا، عثمان کے مطابق افغانستان میں وہ دن میں ڈرون حملے کے ڈر سے باہر نہیں نکلتے تھے۔2011میں منشیات کے اڈوں، جوئے کے اڈوں اور سینما گھروں میں دھماکے کی منصوبہ بندی کی، 2011میں اصغر عرف عمر بلوچ نے نگار سینما میں دھماکے کے لیے گھر پر ٹائم بم بنایا جس میں کئی افراد نشانہ بنے۔ 2011 میں لیاری کے علاقے نیا آباد میں شراب کی دکان پر بم رکھا لیکن وہ نہیں پھٹ سکا، 2011 میں گھاس منڈی دھماکے کے لیے بھی عمر عرف اصغر بلوچ نے ٹائم بم بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :