بلوچستان میں وزارتوں کی تقسیم پر لیگی ارکان میں ٹھن گئی،وزیراعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ لٹک گیا،ثناء اللہ زہری اسلام آباد پہنچ گئے

منگل 22 دسمبر 2015 09:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2015ء)بلوچستان میں وزارتوں کی تقسیم پر لیگی ارکان میں ٹھن گئی،وزیراعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ لٹک گیا،ثناء اللہ زہری اسلام آباد پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے معاملے پر ثناء اللہ زہری کے انتخاب کا معاملہ پھر لٹک گیا ہے اور ان کے انتخاب سے قبل وزارتوں کی تقسیم کے معاملے پر بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں لیگی ارکان میں ٹھن گئی اور ہر رکن اپنی مرضی کی وزارت لینے کا خواہاں ہے،اس معاملے کے حل کیلئے نامزد وزیراعلیٰ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جو وزیراعظم کو تمام صورتحال سے آگاہ کریں گے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزارتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے

متعلقہ عنوان :