افغانستان ڈرون حملے میں 3دہشت گردہلاک ،متعدد زخمی،ضلع باٹی کوٹ میں فورسز کو دھمکی دینے والے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، تر جما ن امریکی فوج

منگل 22 دسمبر 2015 09:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2015ء) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 3 مشتبہ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کے کرنل مائیکل لاہارن نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی فورسز نے ننگرہار کے ضلع باٹی کوٹ میں فورسز کو دھمکی دینے والے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان کے ٹھکانے کو اْس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہاں ان کا اجلاس جاری تھا، جس سے ان کا ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا،تاہم دور افتادہ علاقہ ہونے کی وجہ سے اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی جاسکی، جبکہ امریکی حکام کی جانب سے اب تک ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے اس سے قبل بھی طالبان اور داعش کے ٹھکانوں پر کئی بار ڈرون حملے کیے گئے ہیں، جن میں اہم کمانڈروں سمیت متعدد دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوئے۔