وزارت پانی وبجلی میں10کھرب 53ارب کی بے ضابطگیاں اور بدعنوانیوں کا انکشاف، آڈیٹر جنرل رپور ٹ

منگل 22 دسمبر 2015 09:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2015ء)وزارت پانی وبجلی میں10کھرب 53ارب کی بے ضابطگیاں اور بدعنوانیاں سامنے آئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف منصوبوں میں231ارب روپے غیر قانونی طور پر ادا کئے گئے،500ارب روپے اضافی ادائیگیوں کی مد میں بہا دئیے گئے،آڈیٹر جنرل نے بجلی کے محکموں میں بھی کرپشن کی تحقیقات کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

ہیراپھیری کی رپورٹ مالی سال2014-15ء اور اس سے پہلے کے عرصے پر مبنی ہے،29ارب روپے کا ریکارڈ موجود ہی نہیں ہے،یہ رقم کہاں گئی،3ارب7کروڑ90لاکھ روپے کی چوری کے کیسز سامنے آئے ہیں،192 ارب روپے غفلت اور خودساختہ حادثوں کی نذر ہوگئے ہیں

متعلقہ عنوان :