بابری مسجد کی جگہ رام مندر ، تعمیراتی سامان پہنچ گیا، عالم اسلام میں شدید تشویش،گو مودی گو کے نعرے

منگل 22 دسمبر 2015 09:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2015ء )دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر سب سے بڑی خبر کے طور پر سامنے آنے والا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا وہ ب مبینہ بیان ہے جس میں اترپردیش کے شہر ایودھیہ میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

مندر کے لیے تعمیراتی سامان پہنچا دیا گیا،وشوا ہندو پریشد کی جانب سے عندیہ دیاگیا کہ مندر کی تعمیر کا کام بہت جلد شروع کر دیا جائے گا ۔

یا رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندری مودی نے گزشتہ روز بھارت کے شہر ایودھیہ میں بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا حکم دے دیا تھا۔ بابری مسجد 1992میں انتہا پسندوں کی جانب سے مسمار کر دی گئی تھی جبکہ پچھلے کچھ عرصے سے بھارت میں انتہا پسندی بڑھتی جارہی ہے جو تھمنے کا نام نہیں لے رہی ۔

متعلقہ عنوان :