پاکستان سپر لیگ کس کھلاڑی کو کتنی رقم ملی ؟،سب سے بڑی رقم ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر ہے جو پلاٹینم کیٹگری کے لیے رکھی گئی جس میں ، کرس گیل، شین واٹسن، کیون پیٹرسن، شعیب ملک، شاہد آفریدی، مصباح الحق، آندرے رسل، سرفراز احمد، احمد شہزاد، ڈوئن براوو، عمراکمل، شکیب الحسن، سہیل تنویر، وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی شامل ہیں ،پاکستان سپر لیگ کی ڈائمنڈ کیٹگری میں ہر کھلاڑی کو 70 ہزار ڈالر ملیں گے،گولڈ کیٹگری کے کرکٹرکو 50 ہزار ڈالر ملیں گے، جب کہ سلور کیٹگری کے کھلاڑی کے لیے 25 ہزار ڈالر رکھے گئے ہیں اور ایمرجنگ کرکٹر کو دس ہزار ڈالر دیے جائیں گے

منگل 22 دسمبر 2015 08:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2015ء)پاکستان سپر لیگ میں شریک کھلاڑی کو دی جانے والی سب سے بڑی رقم ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر ہے جو پلاٹینم کیٹگری کے لیے رکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ آئی پی ایل کی طرز پر پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کی نیلامی نہیں ہوئی اور نہ ہی بولی لگی، بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی ہر کیٹگری میں شامل کرکٹروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی تھی۔

پاکستان سپر لیگ میں جن کرکٹروں کو سب سے زیادہ ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر ملیں گے ان میں کرس گیل، شین واٹسن، کیون پیٹرسن، شعیب ملک، شاہد آفریدی، مصباح الحق، آندرے رسل، سرفراز احمد، احمد شہزاد، ڈوئن براوو، عمراکمل، شکیب الحسن، سہیل تنویر، وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی شامل ہیں۔پاکستان سپر لیگ کی ڈائمنڈ کیٹگری میں ہر کھلاڑی کو 70 ہزار ڈالر ملیں گے۔

(جاری ہے)

گولڈ کیٹگری کیکرکٹر کو 50 ہزار ڈالر ملیں گے، جب کہ سلور کیٹگری کے کھلاڑی کے لیے 25 ہزار ڈالر رکھے گئے ہیں اور ایمرجنگ کرکٹر کو دس ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ میں شریک ہر ٹیم کے 16 رکنی سکواڈ کے معاوضے کی مجموعی مالیت نو لاکھ 85 ہزار ڈالرز جبکہ 20 رکنی سکواڈ کا مجموعی معاوضہ 11 لاکھ ڈالر بنتا ہے۔پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر 310 کرکٹروں کے نام ڈرافٹ میں موجود ہیں جن میں سے 29 پلاٹینم کیٹگری میں کرکٹر شامل ہیں۔