کراچی ،انٹر بینک میں روپے کی قدر گراتا ڈالر105روپے کے قریب پہنچ گیا ،مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کے سامنے روپیہ دباؤ کا شکار

منگل 22 دسمبر 2015 09:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2015ء) پیر کے روز انٹر بینک میں روپے کی قدر کو گراتا ہوا ڈالر105روپے کے قریب پہنچ گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کے سامنے روپیہ دباؤ کا شکار رہا ۔

(جاری ہے)

فا ر یکس ایسو سی ایشن آ ف پا کستان کی ر پو ر ٹ کے مطا بق پیر کو انٹر بینک میں رو پے کے مقا بلے ڈا لر کی قدر19پیسے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید104.75روپے سے بڑھ کر104.94روپے اور قیمت فروخت104.80روپے سے بڑھ کر104.99روپے ہو گئی اسی طرح15پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 106.10رو پے سے بڑھ کر106.20روپے اور قیمت فروخت106.35رو پے سے بڑھ کر106.50روپے پر جا پہنچی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کے روز یورو کی قدر میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یو رو کی قیمت خر ید 115.50رو پے سے کم ہو کر115.20روپے اور قیمت فروخت116.50رو پے سے کم ہو کر116.20روپے ہو گئی اسی طرح75پیسے کی کمی سے بر طا نوی پا ؤنڈ کی قیمت خر ید159رو پے سے کم ہو کر158.25روپے اورقیمت فروخت160رو پے سے کم ہو کر159.25روپے پر آ گئی

متعلقہ عنوان :