کامونکے،غربت جرم بن گئی، شادی ہال کے باہر لان میں پیسے لو ٹنے والوں دو کمسنوں پر مسلح گا رڈ قہر بن کر ٹوٹ پڑا ،ایک کا سر پھا ڑ دیا اور دوسرے کے دانت تو ڑ کر اٹھا کر باہر پھینک دیا ،تھانہ میں مک مکا کی کوشش ، معمولی دھکا سے زخمی ہو ا ہے کو ئی بڑ ایشو نہیں تھانہ صدر پولیس کا موقف

منگل 22 دسمبر 2015 09:14

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2015ء) غربت جرم بن گئی،شادی ہال کے باہر لان میں پیسے لو ٹنے والوں دو کمسنوں پر مسلح گا رڈ قہر بن کر ٹوٹ پڑا ، ایک کا سر پھا ڑ دیا اور دوسرے کے دانت تو ڑ کر اٹھا کر باہر پھینک دیا ، تھانہ میں مک مکا کی کوشش ، معمولی دھکا سے زخمی ہو ا ہے کو ئی بڑ ایشو نہیں تھانہ صدر پولیس کا موقف،بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روزجی ٹی روڈ پر واقع المعراج میرج ہال میں ایک بارات آئی ہو ئی تھی جس پر دولہا کے دوست احباب نو ٹوں کی بر سات کر رہے تھے کہ اسی دوران محنت کش بچوں 14سالہ ضیغم اور 12سالہ حمزہ کا چھو ٹا بھا ئی نو ٹ لو ٹنے کیلئے لان میں داخل ہو گیا بھا ئی کے گم ہونے کے خدشہ پر ضیغم اور حمزہ لان میں جیسے ہی داخل ہو ئے تو میرج ہال کے گا رڈ صفدر نے ان کی تمام اشیاء زمین پر پھینک دی اور اسلحہ کے بٹ مار مار کر بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنا نا شروع کر دیا جس سے ضیغم کا سر پھٹ گیا اور حمزہ کا دانت ٹوٹ گیا، گا رڈ صفدر نے دونوں زخمیوں کو اٹھا کر لان سے با ہر پھینک دیا ،جنہیں طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال پہنچا دیا گیا، اس سلسلہ میں صدرپولیس نے میڈ یا کو بتایا کی معمولی نو عیت کا دھکا لگنے سے ضیغم زخمی ہو ا ہے جبکہ حمزہ کادانت ٹوٹا ہے، یہ کو ئی بڑ اایشو نہیں جسے میڈیا اچھا لا جا ئے ، وقوعہ کے بارے معلوم ہونے فلاح تنظیموں نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :