پولی کلینک توسیعی منصوبہ سی ڈی اے کے ساتھ ارجنٹائن پارک کامعاملہ طے پاگیا،ڈاکٹرطارق فضل،وفاقی دارالحکومت کے 422تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کے علاوہ اساتذہ کاٹریننگ پروگرام شروع کررہے ہیں،تقریب سے خطاب

منگل 22 دسمبر 2015 09:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2015ء)وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ پولی کلینک توسیعی منصوبہ سی ڈی اے کے ساتھ ارجنٹائن پارک کا20کنال حصے کامعاملہ طے پاگیاہے ،اگلے ہفتے پولی کلینک کے حوالے کردیاجائیگا۔جبکہ وفاقی دارالحکومت کے 422تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کے علاوہ تعلیمی نظام میں بہتری کیلئے اساتذہ کوٹریننگ پروگرام شروع کررہے ہیں ،پمز،این آئی ایچ سمیت اسلام آبادکے شہریوں کوبہترین طبعی سہولیات فراہم کی جائیں گی ،یہ تمام منصوبے ایک سال کے اندرپورے کئے جائیں گے ،وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے ویژن کے مطابق دنیاکے بہترین خصوبصورت شہروں کے برابرلائیں گے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے جوائنٹ ایکشن کمیشن پولی کلینک کی جانب سے ہیلتھ رسک الاوٴنس کی بحالی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نہ صرف صحت تعلیم بلکہ اسلام آبادکے مسائل کوحل کرنے کیلئے کام کروں گا۔پولی کلینک توسیعی منصوبہ سی ڈی اے کے ساتھ ارجنٹائن پارک کا20کنال اراضی کامعمہ طے پاگیاہے جس کامعاوضہ وزارت کیڈایک ہفتے کے اندرسی ڈی اے کواداکردیگی اوراس کاقبضہ پولی کلینک کے حوالے کردیاجائیگا۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت میں صحت کے مراکزمیں مزیدبہتری لانے کی ضرورت ہے ،جس پرایک عرصہ سے کوئی کام نہیں ہوا،تاہم وفاقی دارالحکومت کے 422تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیارکوبہتربنانے کیلئے اساتذہ کیلئے ٹریننگ پروگرام شروع کئے جارہے ہیں ،پمزاین آئی ایچ اوردیگروفاقی ہسپتالوں میں شہریوں کوصحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آبادکے عوام اوروزیراعظم پاکستان سے وعدہ کرتاہوں کہ ایک سال کے اندرتمام منصوبوں کوتکمیل کے آخری مراحل تک پہنچاوٴں گا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق اسلام آبادکودنیاکے خوبصورت شہروں کے برابرلائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے تمام افرادسے کہوں گاکہ وہ اپنے فرائض کوٹھیک طریقے سے سرانجام دیں

متعلقہ عنوان :