انتخابات کے بعد نئی حکومت تشکیل دینے کی کوشش کی جائے گی ،ہسپانوی وزیر اعظم

منگل 22 دسمبر 2015 09:17

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2015ء) سپین کے وزیراعظم ماریانو را جوئے نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد نئی حکومت تشکیل دینے کی کوشش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈرڈ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واضح اکثریت پر مبنی ایک مستحکم حکومت تشکیل دینے کی کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل کیلئے یقیناً ہمیں مذاکرات اور معاہدے کی ضرورت ہوگی انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک مستحکم حکومت وقت کی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :