خیبر پختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کے لئے ا نتخابات آج ہوں گے

منگل 22 دسمبر 2015 09:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2015ء)خیبرپختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے خالی عہدے کے لیے انتخاب آج 22دسمبرکو کیاجائے گا ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے خاتون رکن اسمبلی مہرتاج روغانی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے مسلم لیگ ( ن) کے رکن اسمبلی ارباب اکبر حیات امیدوار ہونگے ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آ ج سہہ پہر دو بجے خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہوگا ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شمارے کے ذریعے کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

حکومتی امیداوار ڈاکٹر مہر تاج روعانی کے کاغذات پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی سردار سورن سنگھ ،ممبر صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی،قومی وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر معدنیات انیسہ زیب طاہر خیلی،جماعت اسلامی کے صوبائی وزیر حاجی حبیب الرحمن نے دستخط کےئے جبکہ اپوزیشن کے امیدوار ارباب اکبر خیات کے فارم پر مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگ زیب نلوٹھا اور عوامی نیشنل پارٹی رکن صوبائی اسمبلی سید جعفر شاہ نے دستحط کےئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :