عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنا وعدہ پورا کرکے دکھا دیا

اتوار 5 مارچ 2017 18:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مارچ ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنا وعدہ پورا کرکے دکھا دیا ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے 500اور8000روپے والا ٹکٹ خریدنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ عا م شائقین کرکٹ کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھیں گے اور سیٹیاں ماریں گے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں وی آئی پی باکس میں میچ دیکھنے کی پیش کش کی تھی ۔میچ شروع ہونے سے قبل شیخ رشید اپنے کیے ہوئے وعدے کے مطابق عام عوام کے ہمراہ سٹیڈیم کے اندر داخل ہوئے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔