جعلی پولیس افسر بن کر بے گناہ شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے تین افراد گرفتار

اتوار 5 مارچ 2017 21:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مارچ ء) اسلام آباد پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے جعلی پولیس افسر بن کر بے گناہ شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے تین افراد کوگرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق سپیشل انوسٹی گیسن یونٹ نے ایس پی محمد الیاس کی سربراہی میں کارروائی کرکے گینگ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں عامر یونس عرف طوفان ولد محمد یونس عرف نونو ساکن اے ون 14/15 محلہ قصبہ کالونی کراچی، فہد جمیل ولد محمد جمیل ساکن پٹھان کالونی، گلی نمبر 2، حیدرآباد اور علی عرف محمد ولد انور علی ساکن پٹھان کالونی گلی نمبر 3 حیدرآباد شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے وائرلس سیٹ اور پستول برآمد کرلئے ہیں جسے وہ خود کو پولیس آفیسر ظاہر کرکے بے گناہ شہریوں کے علاوہ غیرملکی شہریوں کو لوٹنے کیلئے استعمال کرتے رہے۔ گینگ نے بلیو ایریا، ایف سیون، ترلائی، روات کے علاوہ لاہور میں متعدد افراد کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :