پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری کی پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین سے ملاقات

تحریک انصاف کی فوجی عدالتوں کی حمایت ملک کے عظیم مفاد میں ہے دہشتگرد فوری اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے،شاہد غوری پاکستان سنی تحریک کی دہشتگردی کے خلاف قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، جہانگیر ترین سیکریٹری جنرل تحریک انصاف

اتوار 5 مارچ 2017 20:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مارچ ء) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جہانگیر ترین سے ملاقات کی ،دونوں رہنمائوں نے موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا ،اس موقع پر شاہد غوری نے کہا کہ دہشتگردی کی روک تھام اور ملکی سلامتی کیلئے ایک ہوکر کام کرنا ہوگا ،PTIکی فوجی عدالتوں کی حمایت ملک کے عظیم مفاد میں ہے فوجی عدالتوں کے ذریعے دہشتگرد فوری اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گیان خیالات کا اظہار انہوں نے جہانگیرترین کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات میں کیا اس موقع پر مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی بھی موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک دہشتگردی کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے ،حکمرانوں نے قومی ایکشن پلان کو نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے دہشتگرد ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں ،عوام نے قومی ایکشن پلان کی حمایت اور دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دیکر ملک دشمن اوردہشتگردوں پر واضع کردیا کہ ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ،پاک فوج دہشتگردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے ،دہشتگردی کی کمر توڑنے میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ،قائد اعظم کے وژن ایک تنظیم ہوکر عوام آگے بڑھ سکتے ہیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم ایک پیج پر ہے دہشتگردوں کے دن گنے جاچکے ہیں ،انشاء اللہ ملک کی تمام اکائیاں دہشتگردی خلاف اہم کردار ادا کرینگی ،شاہد غوری نے کہا کہ کرپشن کے خلاف تحریک انصاف جدوجہد نے کرپٹ حکمرانوں کے چہرے عیاں کردیئے ہیں ،اس موقع پر تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان سنی تحریک کے وفد کو ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کی دہشتگردی کے خلاف قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ،کراچی سمیت ملک بھر میں سنی تحریک ایک شناخت رکھتی اور فیڈریشن کی علامت ہے ،ملک کے مفاد میں اورملک کی ترقی کیلئے متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے ،کرپشن کی لعنت کو ختم کرکے ہی عوام کو ریلیف فراہم ہوسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے پاک فوج کی دہشتگردی اور ملکی سلامتی کیلئے قربانیوں پر سلام پیش کرتے ہیں ۔