یمن میں فضائی حملوں کے بعد ڈرون حملہ، دو ہلاک

اتوار 5 مارچ 2017 16:50

عدن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مارچ ء) امریکی فوج نے مسلسل دوروز یمن کے تین صوبوں میں تیس سے زائد فضائی حملوں کے بعد اب ڈرون اٹیکس کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی شہر اہوار کے نواحی علاقے میں کیے گئے ڈرون حملے میں القاعدہ کی مقامی شاخ کے دو مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اور ڈرون حملہ انتشار کے شکار شبوا صوبے کے مقام السعید میں القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے اجتماع پر کیا گیا لیکن حیران کٴْن انداز میں اس حملے میں کوئی ہلاک نہیں ہوا ہے۔ امریکی فوج کے صدر مقام پینٹاگون نے جمعے اور ہفتے کوشبوا، ابیان اور البدایا کے صوبے میں کیے گئے فضائی حملوں کی تصدیق کر دی ہے۔ ان حملوں کے بارے میں پینٹاگون نے کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :