تائیوان کی مکمل علیحدگی کو کسی طرح بھی قبول نہیں کیا جائے گا، چینی وزیراعظم کا عزم

اتوار 5 مارچ 2017 15:38

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مارچ ء) چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہاہے کہ تائیوان کی مکمل علیحدگی کو کسی طرح بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس کے ابتدائی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے لی کی چیانگ نے یہ بھی واضح کیا کہ ہانگ کانگ کی آزادی کی تحاریک بے فائدہ ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسی کارروائیوں کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا جن کا مقصد تائیوان کو اس کے مادر وطن سے علیحدہ شناخت دینا ہو۔ اپنی تقریر میں چینی وزیراعظم نے کہا کہ اٴْن کی حکومت تائیوان کے ساتھ رابطوں میں اضافے کی پالیسی جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :