ترک حکام نے شامی طیارہ کے گرنے سے قبل پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگانے والے ہواباز کو تلاش کر لیا

اتوار 5 مارچ 2017 21:42

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مارچ ء) ترکی حکام نے شامی لڑاکا طیارے کے اٴْس ہواباز کو تلاش کر لیا جس نے اپنے طیارے کے گرنے سے قبل پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی تھی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ شامی حکومت کے زیر انتظام فضائیہ کا یہ طیارہ ہفتے کے روز ملک کے جنوبی صوبے ہاتے میں انتاکیہ کے نواحی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

شامی سرحد کے نزدیک ترکی کی سرحد کے اندر پیراشوٹ کے ملنے کے بعد ہواباز کی تلاش شروع کی گئی اور 9 گھنٹوں کے سرچ آپریشن کے بعد وہ اپنے پیرا شوٹ کے مقام سے تقریبا 500 میٹر دور زخمی حالت میں مل گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ابتدائی طبی امداد فراہم کیے جانے کے بعد شامی ہواباز کو علاج کے لیے ہاتے کے سرکاری ہستپال منتقل کر دیا گیاہے۔