ہمیں یورپ میں ترک شہریوں سے ملنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا، ترک وزیر خارجہ

اتوار 5 مارچ 2017 17:10

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مارچ ء) ترک حکومت نے کہا ہے کہ وہ صدر رجب طیب ایردوآن کے اختیارات میں اضافے کے ریفرنڈم کے لیے جرمنی اور ہالینڈ میں اپنے جلسے کرنے کوششیں جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے اس طرح کے جلسوں پر پابندی کے حوالے سے جرمنی اور ہالینڈ کی حکومتوں کے رویوں کو غیر جمہوری قرار دیا ہے۔ ان کے بقول ترکی سولہ اپریل کو کرائے جانے والے ریفرنڈم میں یورپی ممالک میں آباد ترک شہریوں کو متحرک کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ جرمنی اور ہالینڈ میں ایسی کئی تقریبات منسوخ کر دی گئیںجن سے ترک سیاستدانوں کو خطاب کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :