پختون کمیونٹی کے ساتھ امتیاز ی سلوک بند نہ ہوا توپارلیمنٹ ہائوس تک مارچ کریں گے ،جماعت اسلامی کی دھمکی

اتوار 5 مارچ 2017 23:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مارچ ء) سابق ممبرقومی اسمبلی و نائب امیرجماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخواہ صاحبزادہ ہارون الرشید نے کہاکہ سند ھ اورپنجاب میں پختون کمیونٹی کے ساتھ امتیاز ی سلوک بند نہ ہوا توپارلیمنٹ ہائوس تک مارچ کیا جائے گا ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رورل کے زیراہتمام پختون جرگہ سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔

ہارون الرشید نے کہاکہ پنجاب اورسندھ میں پختون کمیونٹی کے خلاف بلاجوازکاروائی سے نفرتیں پیداہوئی ہیں ہم سب مسلمان اورپاکستانی ہیں ہمیں پاکستان کی سالمیت اور بقاء عزیزہے ،ہندوستان اور امریکہ کے آلہ کارپاکستان کی وحدت کوپارہ پارہ کرنے کیلئے ایسی کاروائیاں کررہے ہیں جس سے علاقائی اورلسانی نفرتوں کوفروغ حاصل ہو۔

(جاری ہے)

ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی نے کہاکہ جب پختون ،فوج اورجماعت اسلامی ایک پیج پر تھے تو 80ء کی دہائی میں دنیا کی دوسری سپرپاوراور ناقابل شکست روس کوذلت آمیزشکست سے دوچارکیا تھا ،امریکہ نے سازشیں کیں لیکن اسے بھی منہ کی کھانی پڑی۔

پاکستان کا ایٹمی پروگرام،افواج پاکستان اور پختون پاکستان کے تحفظ کی علامت ہیں ،پنجاب پولیس نے چادراور چاردیواری کے تقدس کوپامال کیا،پختونوں کی عزت نفس کا خیال نہیں رکھا گیا ،ان اقدامات سے پاکستان کو بہت بڑا نقصان ہوسکتا ہے ۔تاج عباسی نے کہاکہ پاکستان کے دفاع اور تعمیروترقی میں پختونوں کا بہت اہم کردارہے ۔

متعلقہ عنوان :