مغربی ایران میں ہمدان کے "نوجہ" فضائی اڈے پر تہران اور روسی فضائیہ کے درمیان تعاون جاری رہے گا‘ حسین دہقان

اتوار 5 مارچ 2017 21:42

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مارچ ء) ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان نے کہا ہے کہ مغربی ایران میں ہمدان کے "نوجہ" فضائی اڈے پر تہران اور روسی فضائیہ کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنا کوئی بھی فضائی اڈہ کسی بھی ملک کے حوالے نہیں کیا تاہم جہاں تک روس کا تعلق ہے تو جب تک شام میں لڑائی کی صورت حال کا تقاضہ ہوگا تب تک تہران ’’نوجہ‘‘ کے فضائی اڈے میں روسی فضائیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ شام میں اپوزیشن اور داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے ہمدان کے نوجہ فضائی اڈے سے روسی طیاروں کی اٴْڑان کا آغاز 16 اگست 2016 کوہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :