نیو اسلام آباد ائرپورٹ فتح جنگ کی توسیع کی زد میں آنیوالے درجنوں دیہات کے ہزاروں افراد آج دھرنا دینگے

اردگرد کی آبادیوں اور ائرپورٹ جانے والے ملازمین کا راستہ بند کر د یا جائے گا

پیر 6 مارچ 2017 11:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6مارچ۔2017ء) نیو اسلام آباد ائرپورٹ فتح جنگ کی توسیع کی زد میں آنے والے درجنوں دیہات کے ہزاروں افراد آج پیر کی صبح سات بجے نیو ائر پورٹ روڈ کے کٹاریاں چوک میں دھرنا دیکر اردگرد کی آبادیوں اور ائرپورٹ جانے والے ملازمین کا راستہ بند کر دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ فتح جنگ کی بیرونی علاقے میں ایک بار پھر ہونے والی توسیع کی اطلاعات پر ملحقہ علاقوں کے رہائشی سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور ائرپورٹ سے ملحقہ درجنوں دیہات جن میں یونین کونسل بجنیال یونین کونسل جنگل ، کینال ، ڈھوک میراں شاہ ، نیا والا۔

دولت پور ، پنڈ جندل ،ڈھوک ڈھلو، ڈھوک آموں والی ،، میاں رشیدہ، چک فتحو، کھو لے، کاک چوہدری ،ڈھوک نیلی، ڈھکو امانت ، کٹاریاں ،بجنیال ، پنڈ رانجھا اور دیگر آبادیاں شامل ہیں ، ان آبادیوں کے رہائشیوں نے ائرپورٹ کی تو سیع پر شدید احتجاج کیا ہے اور آج بروز پیر صبح سات بجے موٹروے سے آنے والے راستے پر موجود تمام علاقوں کو جانے والی سڑکوں کے چوک کٹاریاں پر احتجاجی دھرنا دیں گے، واضح رہے کہ ائرپورٹ کو جانے والے تمام ملازمین ، اور تعمیراتی کام کرنے والے تمام افراد اور مشینری اسی راستے سے جاتی ہے جس کا راستہ بند کر دیا جائے گا۔