وزیر آباد، چٹھہ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے اہم راہنماؤں کی حامد ناصر چٹھہ سے ملاقات

آئندہ چند روز میں پنجاب کے اہم سیاسی گھرانے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے،ضلعی صدراحمدچٹھہ

پیر 6 مارچ 2017 11:20

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6مارچ۔2017ء) چٹھہ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے اہم راہنماؤں کی حامد ناصر چٹھہ سے اہم ملاقات،آئندہ چند روز میں پنجاب کے اہم سیاسی گھرانے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ عمران خان اور حامد ناصر چٹھہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے۔پی ٹی آئی کے ضلعی ذمہ داران کا تنظیمی حوالے سے احمد نگر میں آج اہم اجلاس ہوگا۔

پی ٹی آئی کے ضلعی صدر محمد احمد چٹھہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین اوراسحاق خاکوانی نے چٹھہ ہاؤس میں حامد ناصر چٹھہ سے ملاقات کی اور اہم سیاسی امور پر مشاورت کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ چٹھہ گروپ کی کوششوں سے بہت جلد اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہونے جا رہی ہیں جن میں گوجرانوالہ کی بھی ایک شخصیت شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان شخصیات کی پی ٹی آئی کے راہنماؤں سے ملا قات ہو گی جس میں بہت سے سیاسی امور طے پا ئینگے جس کے بعد باقاعدہ اعلان ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حامد ناصر چٹھہ اور عمران خان کے درمیان مشاورتی سلسلہ چلتا رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی اور صوبائی حلقوں کے اہم ذمہ داران کاخصوصی اجلاس 6مارچ کوچٹھہ ہاؤس احمد نگر میں ہو گاجس میں تنظیم سازی کے حوالے سے اہم فیصلوں کے اعلانات متوقع ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تنظیمی امور کارکنان کی مشاورت سے حل کئے جائینگے۔ سٹی اور ضلع کی سطح پر ایگزیکٹو باڈیاں قائم کی جائینگی جوتمام پارٹی امور کی نگرانی کرینگی۔کسی ایک فرد پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ تمام تنظیمی امور 15مارچ تک مکمل کرکے ہائی کمان کو ارسال کر دی جائینگی۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں پارٹی امور کو غیر متنازعہ رکھنے کی کوشش کررہے ہیں اور کسی کو اعتراض کو موقع نہیں دینگے۔

متعلقہ عنوان :