ترکی کے ساتھ تناؤ میں شدت سے گریز کیا جائے، زیگمار گابریل

اتوار 5 مارچ 2017 16:50

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مارچ ء) جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریل نے ترکی کے ساتھ تناؤ میں شدت سے خبردار کیا ہے۔ اخبار بلڈ آم سونٹاگ میں شائع ہونے والے ایک اپنے ایک خصوصی مضمون میں گابریل نے لکھا کہ دونوں ممالک کے مابین دوستی کی بنیاد کو ختم کرنے کی اجازت کسی بھی صورت نہیں دی جانی چاہیے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے ترک سیاستدانوں کی جانب سے ایردوآن کے ریفرنڈم کے لیے جرمنی میں کیے جانے والے جلسوں سے خطاب پر مکمل پابندی کی حمایت کو نظر انداز کرتے ہوئے اس تناظر میں واضح قواعد و ضوابط کے احترام کی ضرورت پر زور دیا۔

گابریل کے مطابق جرمنی میں اگر کوئی کسی جلسے جلوس سے خطاب کرنا چاہتا تو اسے قانون کا احترام اور شائستگی کو لازمی طور پر ملحوظ خاطر رکھنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :