الیکشن لڑنے کا فیصلہ مر دم شما ری کے بعد کروں گا۔ سیدفخرامام

اتوار 5 مارچ 2017 23:10

خانیوال ۔05مارچ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مارچ ء)سا بق سپیکر قو می اسمبلی سید فخر اما م نے کہا ہے کہ 15مار چ سے قو می مر دم شما ری شروع ہو رہی ہے ، اس مر دم شماری کے بعد پورے ملک میں اعداد و شما ر میں تبدیلی واقع ہو گی ہو سکتا ہے کہ نئے حلقے معرض و جو د میں آجائیں لہذا الیکشن لڑ نے اور مستقبل کے سیا سی فیصلے اسی مر دم شما ری کے بعد کروں گا۔

وہ گزشتہ رو ز خانیوال میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ سید فخر اما م نے مزید کہا کہ ہما ری سیاست عوا م کے مفاد کیلئے ہے جبکہ مخا لفین کی سیا ست ذا تی مفا د کیلئے ہے ہم تما م سیا سی فیصلے سا تھیو ں کی مشا ورت کے بعد کریں گے ہما را حلقے سے مسلسل گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بننے چائیں مگر یہ مشکل کا م ہے ایک طریقہ آئین میں ترمیم کا ہے دوسرا طریقہ ریفرنڈم کا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجا ب کے مطالبے میں دراصل اس علاقے کی محرومیاں دور کر نا ہے۔انہو ں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالو ں سے یہاں کا کاشتکا ر بد حال ہے اگر حکو مت نے فور ی طور پر کپا س کے نر خ مقرر نہ کئے تو کپا س کا بحرا ن پیدا ہو سکتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں صرف گندم کی قیمت مقرر کی جا تی ہے جبکہ بھارت میں 27سی35فصلو ں کے سر کا ری خریدا ری کے نر خ مقرر کئے جا تے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ گزشتہ سا ل بھی کپا س کے کم کا شت ہو نے کی وجہ سے با ہر سے منگوانا پڑی۔ انہو ں نے کہا کہ کم از کم 35سو روپے فی من کپا س کے نر خ مقر ر کئے جائیں۔ انہو ں نے کہا کہ ملک کی معیشت کی بہتری کا انحصا ر ابھی تک کپا س پر ہے۔ انہو ں نے کہا کہ کاشتکار کی خوشحالی کیلئے ہر صورت اقدا ما ت ضر و ر ی ہیں۔

متعلقہ عنوان :