2بھارتی مسلمان خواتین کوشوہروں کاواٹس ایپ پرتین طلاقوں کاپیغام،عدالت میں مقدمہ دائر

پیر 13 مارچ 2017 20:52

حیدرآباد دکن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء): بھارت کی دو مسلمان خواتین کوامریکامیں مقیم شوہروں نے واٹس ایپ پرطلاق بھیج دی،جس پرخواتین نے ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست حیدرآباد دکن کی دو مسلمان خواتین بہنوں شادی مقامی بھارتی نوجوانوں سے ہوئی تھی۔

تاہم ان نوجوانوں کو امریکا میں نوکری مل گئی۔دونوں نے امریکا پہنچ کراپنی بیویوں کو واٹس ایپ پر ’’طلاق طلاق طلاق‘‘ کا پیغام لکھ کربھیج دیاہے۔ پیغام ملتے ہی دونوں خواتین پرقیامت ٹوٹ گری۔ رپورٹ کے مطابق ایک خاتون کے 2بچے ہیں جس کوتین طلاقوں کاپیغام حال ہی موصول ہوا۔جبکہ دوسری بہن جوکہ بچے کی ماں بننے والی ہے اس کو6مہینے پہلے طلاق کاپیغام موصول ہواتھا۔

(جاری ہے)

طلاق ہونے کے بعد دونوں بہنوں کوسسرالیوں نے گھر سے نکال دیا۔تاہم وہ اپنے بچوں کیساتھ اپنے والدین کے گھرمیں مقیم ہیں۔ دونوں بہنوں نے عدالت میں مقدمہ دائر کردیاہے۔جس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر مذہب ان کے شوہروں کو ایک نشست میں تین طلاقوں کی اجازت دیتا ہے توان کےبچوں کی پرورش اورنان نفقہ کی ذمہ داری ان کے شوہروں پرعائد نہیں ہوتی؟واضح رہے بھارتی عدالت  پہلے ہی ایک ہی وقت میں 3 طلاقوں کو غیرقانونی قرار دے چکی ہے۔