سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکی صدر سے ملاقات کے لیے امریکا روانہ ہو گئے

پیر 13 مارچ 2017 21:54

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء) سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان ملک کے بہت بااثر نائب ولی عہد سمجھے جاتے ہیں جو ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے ان سے ملاقات کرنے والے پہلے اعلیٰ ترین سعودی رہنما ہوں گے۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملکی نائب ولی عہد کی کوشش ہو گی کہ امریکی رہنماؤں سے ان کی بات چیت کے دوران توجہ دوطرفہ روابط کو مزید بہتر بنانے اور علاقائی معاملات سے متعلق مشترکہ مفادات پر مرکوز رہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان اپنے اس دورہ امریکا پر ایک ایسے وقت پر روانہ ہوئے ہیں جب ان کے 81 سالہ والد شاہ سلمان تقریبا ایک مہینے سے کئی ایشیائی ملکوں کے اس دورے پر ہیں جس میں مختلف ملکوں سے اقتصادی روابط بہتر بنانے پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔