ارچ کی فوجی پریڈ کے موقع پر سیکیورٹی پلان جاری ، 17 مارچ سے نافذ العمل ہو گا

پریڈ گرائونڈ کے اردگرد کے 5کلو میٹر کی حدود میں ریڈ الرٹ رہے گا، علاقے میں موجود 5دینی مدارس بند کئے جائینگے ، شادی ہالز اور گیسٹ ہائوسز کی سرچنگ ، عوامی پارک میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے

پیر 13 مارچ 2017 23:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء)وفاقی پولیس نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی فوجی پریڈ کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا‘ جو 17 مارچ سے نافذ العمل ہو گا ‘ سیکیورٹی پلان کے مطابق شکرپڑیاں کے پریڈ گرائونڈ کے اردگرد کے 5کلو میٹر کے علاقے میں ریڈ الرٹ رہے گا۔ اس علاقے میں موجود 5دینی مدارس بند کئے جائیں گے جبکہ شادی ہالز اور گیسٹ ہائوسز کی سرچنگ کی جائے گی اور عوامی پارک میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے ۔

پیر کو پولیس ذرائع کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ کیلئے تیارکیا گیا سیکیورٹی پلان جاری کر دیا کر دیا ہے جو17 مارچ سے نافذ العمل ہو گا۔ سیکیورٹی پلان کے مطابق شکرپڑیاں کے پریڈ گرائونڈ کے اردگرد کے 5کلو میٹر کے علاقے میں ریڈ الرٹ رہے گا۔

(جاری ہے)

اس علاقے میں موجود 5دینی مدارس 24 مارچ تک بند کئے جائیں گے جبکہ 17 مارچ سے پورے علاقے کی خفیہ نگرانی شر وع کرتے ہوئے پولیس ‘ رینجرز ‘ پاک فوج کے دستے تعینات کر دئیے جائیں گے۔

شادی ہالز ‘ گیسٹ ہائوسز ا ور ہوٹلوں کی سرچنگ ہو گی جبکہ عوامی پارک میں بھی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات ہونگے۔ فضائی نگرانی کے لئے 8 ہیلی کاپٹر موجود ہونگے ۔ مارگلہ کی پہاڑیوں پر سیکیورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی جبکہ شارپ شوٹر پریڈ سے دو روز قبل تعینات کئے جائیں گے ‘ اسلام آباد میں پتنگ بازی پر پہلے سے ہی پابندی ہے تاہم کبوتر بازی پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔ ٹریفک کیلئے خصوصی پلان مرتب کیا جائے گا جو 21 مارچ کو جاری کر دیا جائے۔ پریڈ کیلئے فوجی ساز و سامان کی نقل و حمل کے دن بھی خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا جائے گا۔ …(رانا+آ چ)

متعلقہ عنوان :