افغان دارالحکومت میں دھماکا،خاتون ہلاک ،8افرادزخمی

دھماکہ اس وقت ہوا جب نجی کمپنی کے ملازمین کولیجانے والی بس شہر کے اندر سے گزر رہی تھی،پولیس حکام

پیر 13 مارچ 2017 21:52

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور دار دھما کے میںخاتون ہلاک اور 8افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پیر کو افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں دھماکہ اس وقت ہوا جب نجی کمپنی کے ملازمین کولیجانے والی بس شہر کے اندر سے گزر رہی تھی،دھماکے کے باعث بس میں موجود 8افراد شدید زخمی ہوئے اور ایک عورت موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ ابھی تک پتہ نہیں لگ سکا کہ دھماکہ خود کش تھا یا ریموٹ کنٹرول تاہم دھماکے میں بس کو ہی نشانہ بنایا گیا تھا۔افغان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ دھماکہ بس کے قریب سڑک پر نصب بارودی مواد کے زریعے کیا گیا۔ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :