عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا میں ہونے والی مردم شماری پر تحفظات کا اظہارکردیا

پیر 13 مارچ 2017 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء) عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا میں ہونے والی مردم شماوری پر تحفظات کا اظہارکردیا ۔پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردارحسین بابک نے کہا کہ فاٹا اور خیبرپختونخوا کی گنتی کہیں اور منظور نہیں۔

(جاری ہے)

باچا خان مرکز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے رہنما سردارحسین بابک کا کہنا تھا کہ مردم شماری کا عمل خوش آئندہے مگر طریقہ کار شفاف ہونا چاہئے مردم شماری میں فاٹا اور کے پی کے کے ساتھ سازش کی جا رہی ہے اٴْنہوں نے پنجاب میں پختونوں کے ساتھ رویئے کا قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ پنجاب حکومت اور پولیس کی جانب سے پختونوں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔

امتیازی سلوک ملکی سلامتی کے لئے خطرہ بن سکتا ہے ۔دہشتگردی کے مارے پختونوں کو مزید رسوا نہ کیا جائے،سردار بابک نے مزید کہا کہ فاٹا کے معاملات ابھی تک واضح نہیں کئے گئے تاخیری حربے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم نہ کرنے کے برابر ہیں،سرادار بابک نے کہا ہے کہ مس منیجمنٹ کے باعث خیبر پختونخوا حکومت دیوالہ ہو چکی ہے نوشہرہ کا ہسپتال ہمارے فنڈ سے بنا ہے ۔ تختی پی ٹی آئی نے لگا دی وزیر اعلی نے تختی کا پول کھل جانے کے ڈر سے میڈیا کو روکاتحریک انصاف کی حکومت حادثاتی طور پر آئی ہے۔