شام میں امریکی فورسز حملہ آور ہیں،بشارالاسد

پیر 13 مارچ 2017 20:08

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء)شام کے صدر بشارالاسد نے دمشق میں امریکی فوجی کارروائی کو حملہ آور قراردیدیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں بشارالاسد نے کہا کہ ہماری دعوت،مشاورت یا اجازت کے بغیر شام میں داخل ہونے والی کوئی بھی غیر ملکی فوج خواہ وہ امریکی ترکی یا کوئی اور ہو حملہ آور ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکی تقریباً ہر جنگ ہار چکے ہیں،امریکہ نے عراق میں بھی شکست کا سامنا کرنے کے بعد بالآخر انخلاء کو گلے لگایا۔اس کے علاوہ صومالیہ،ویتنام اور افغانستان میں بھی امریکہ کو ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جہاں بھی فوج بھیجی وہاں صرف تباہی آئی اور یہی مشہور ہوا کہ امریکہ مسائل پیدا کرنے میں اور تباہی لانے میں بہت ماہر ہے تاہم مسائل کا حل نکالنے میں بہت ہی برا ہی۔(ولی)

متعلقہ عنوان :