شام ، حمص سے باغیوں کے انخلا کا معاہدہ طے پا گیا

معاہدے کو روس کی حمایت حاصل ہیچھ سے آٹھ ہفتوں کے درمیان اس پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا،گورنر حمص

پیر 13 مارچ 2017 21:52

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء)شام کے صوبہ حمص میں باغیوں کے زیر قبضہ آخری ڈسٹرکٹ میں سے باغیوں کے انخلا کا معاہدہ طے پا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شام کے صوبہ حمص میں باغیوں کے زیر قبضہ آخری ڈسٹرکٹ میں سے باغیوں کے انخلا کا معاہدہ طے پا گیا۔

(جاری ہے)

حمص کے گورنر طلال باراضی کے مطابق اس معاہدے کو روس کی حمایت حاصل ہے اور چھ سے آٹھ ہفتوں کے درمیان اس پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

ان کے مطابق حمص میں ابھی تک موجود باغی عام معافی کے حکومتی اعلان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ حمص کے الویر نامی علاقے میں تقریبا پچھہتر ہزار افراد موجود ہیں اور یہ شہر سن دو ہزار تیرہ سے حکومتی محاصرے میں ہے۔ حمص صدر بشار الاسد کے خلاف ہونے والی بغاوت میں پیش پیش تھا۔

متعلقہ عنوان :