نیشنل بینک کا دوسرے بینکوں میں ہونے والی کرپشن سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان

پیر 13 مارچ 2017 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء) نیشنل بینک آف پاکستان کے ترجمان نے بعض اخبارات میں یو بی ایل میں ہونے والی بارہ ارب روپے مالیت کی کرپشن کے حوالے سے شائع ہونے والی خبرکی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل بینک کااس کرپشن سے کوئی تعلق نہیںاور بینک کے ایسی کسی کرپشن میں ملوث ہونے کی خبر گمراہ کن، من گھڑت اور بے بنیاد ہے ۔

نیشنل بینک کے ترجمان کے مطابق ایسی خبروں کو نیشنل بینک سے جوڑنا مناسب نہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک کے ترجمان نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بینک کا فنڈز منتقل کرنے کا نظام انتہائی محفوظ ہے جسے ملک بھر میں استعمال کیا جاتا ہے ۔نیشنل بینک بینکاری ٹرانزیکشنز کے لیے مجاز دستخط کنندگان کی جانب سے قابل اعتبار ہدایت موصول ہونے کے بعد ہی ٹرانزیکشن کا عمل شروع کرتا ہے اور مناسب سطح کی مطلوبہ احتیاط سے کام لیتے ہوئے فنڈز جاری کرتا ہے۔ نیشنل بینک آف پاکستان اپنے صارفین کے مفادات کاتحفظ کرنے کے عزم پر قائم ہے ۔بینک کے ترجمان نے مزیدکہاکہ بینک اپنی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار افراد اور اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :