روس امریکا کے ساتھ شام سے متعلق مذاکرات کے لیے تیار ہے‘ روسی نائب وزیر خارجہ

پیر 13 مارچ 2017 21:54

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء) روسی نائب وزیر خارجہ گیناڈی گاتیلوف نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس امریکا کے ساتھ شام سے متعلق مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت شام میں کسی سیاسی حل سے متعلق ان کا واشنگٹن حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق اگر امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی آتی ہے تو وہ بھی شامی معاملات پر دوبارہ مشاورت کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب شامی اپوزیشن نے آستانہ میں ہونے والے آئندہ مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ آستانہ میں ہونے والا مذاکراتی سلسلہ روس، ترکی اور ایران کی ثالثی میں جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :