مولانا عصمت اللہ نے صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا باقاعدہ طور سپیکر اسد قیصر کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا

پیر 13 مارچ 2017 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر سے پیر کے روز PK-62کوہستان سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی مولانا محمد عصمت اللہ نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔اس موقع پر مولانا عصمت اللہ نے صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا باقاعدہ طور پر اعلان کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

سپیکر اسد قیصر نے اس موقع پر کہا کہ مولانا عصمت اللہ نے اسمبلی کے فلور پر ہمیشہ اپنے علاقے کے عوام کے لئے بھرپور آواز بلند کی۔انہوں نے کہا کہ مولانا عصمت اللہ ایک سینئر سیا ستدان ہیں جنہوں نے اسمبلی میں موئثر قانون سازی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیاہے۔اسد قیصر نے کہا کہ مولانا عصمت اللہ کے پارلیمانی تجربہ اور ان کی اصولی سیاست نہ صرف موجودہ اراکین کے لئے زندہ مثال ہے بلکہ آئندہ اسمبلی میں ٓنے والے عوامی نمائندوں کے لئے بھی مدد گار ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

مولانا عصمت اللہ نے سپیکر اسد قیصر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بطور سپیکر انھوں نے ایوان کی کاروائی انتہائی منصفانہ انداز میںچلائی جس کی ماضی میں کم ہی مثال ملتی ہے۔انہوں تمام اسمبلی اراکین کو ان کے علاقے کے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کرنے کے اسمبلی فلور پر بھرپور مواقع فراہم کئے۔

متعلقہ عنوان :