دلائی لامہ کو ارونا چل پردیش دورے کی اجازت دیکر اچھا نہیں کیاگیا،چین

چین اپنی علاقائی یکجہتی اور مفادا ت کے تحفظ کے لیے ضروری کارروائی اور قدامات کرے گا،وزارت خارجہ

جمعرات 6 اپریل 2017 13:25

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) چین نے بھارت کو انتباہ دیا ہے کہ اس نے اپنے ضدی پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دلائی لامہ کو اروناچل پردیش کے متنازہ علاقوں کا دورہ کرنے کی جو اجازت دی ہے اس کے بعد چین اپنی علاقائی یکجہتی اور مفادا ت کے تحفظ کے لیے ضروری کارروائی اور قدامات کرے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے دلائی لامہ کو اروناچل پردیش جانے کی اجازت دے کر دوطرفہ تعلقات پر کاری ضرب لگائی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہووا چنیئینگ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے چین کی جانب سے مسلسل تشویش کونظر انداز کرتے ہوئے ہند چین سرحد کے مشرقی حصہ کے متنازعہ علاقہ کا دورہ کرنے کے لیے دلائی لامہ کو اجازت دے کر چینی مفاد اور چین ہند تعلقات کو زبردست نقصان پہنچایا ہے ، چین اپنی علاقائی یکجہتی اور مفادا ت کے تحفظ کے لیے ضروری کارروائی اور قدامات کرے گا