لاہور کے 3حلقوں کے 60فیصد لوگوں نے مسلم لیگ ن ملک کو مقبول ترین جماعت قرار دیدیا

شہباز شریف ملک کے دیانتدار ترین وزیراعلیٰ ، نواز شریف کو دیانتدار ترین رہنما قرار 26فیصد افراد نے عمران خان کو دیانتدار رہنما قرار دیا ،سروے رپورٹ

جمعرات 6 اپریل 2017 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) لاہور کے 3حلقوں کے 60فیصد لوگوں نے مسلم لیگ ن ملک کومقبول ترین جماعت قرار دیدیا، شہباز شریف ملک کے دیانتدار ترین وزیراعلیٰ قرار۔ وزیراعظم نواز شریف کو دیانتدار ترین رہنما قرار دیا گیا۔ جبکہ 26فیصد افراد نے عمران خان کو دیانتدار رہنما قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اینڈ اکنامک الٹرنیٹوز کی جانب سے سروے جاری کیا گیا، انسٹی ٹیوٹ نے لاہور کے 3حلقوں کا سروے کیا، سروے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122، این اے 12اور124میں کیا گیا، سروے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں، 42فیصد افراد نے قرار دیا ہے کہ نواز شریف دیانتدار آدمی ہیں جبکہ 26فیصد افراد نے کہا ہے کہ چیئر مین تحریک انصاف دیانتدار آدمی ہیں اور ملک کو بہتر طور پر چلا سکتے ہیں۔

49فیصد افراد کی نظر میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف دیانتدار ترین وزیر اعلیٰ ہیں، 3حلقوں کے 60فیصد افراد نے قرار دیا ہے کہ نواز شریف بہتر طور پر ملک چلا سکتے ہیں۔ سروے کے مطابق3حلقوں کے 45فیصد افراد نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ کو ووٹ دیں گے۔۔( علی)