سابق سکیورٹی ایڈوائزر میرے ساتھیوں کی شناختیں تلاش کررہی تھیں،ٹرمپ

جمعرات 6 اپریل 2017 13:25

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ چاہے مشرق وسطیٰ ہویا شمالی کوریا، امریکا کے اندرونی مسائل ہوں یا خوفناک تجارتی معاہدے، یہ سب ہمیں ورثے میں ملے ہیں ۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ورثے میں ملے ہوئے تمام مسائل کو وہ درست کریں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایک خفیہ گفتگو میں پتہ چلا ہے کہ صدر اوباما کی سابق نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سوزن رائس ٹرمپ کے ساتھیوں کی شناختیں تلاش کررہی تھیں، جو کہ جرم ہے، تاہم انہوں نے اس بات کا کوئی ثبوت نہیں دیا ہے