چین کا نیا معلق شیشے کے فرش والا پل عوام کیلئے کھول دیا گیا

اے شکل کا پل سطح زمین سے 200میٹر سے زیادہ بلند ہے

جمعرات 6 اپریل 2017 15:25

چونگ چنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) جنوب مغربی چین کی چونگ چنگ کمشنری میں شیشے کے فرش والا سکائی واک جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دنیا میں سب سے زیادہ طویل کینٹویلر ہے ،یکم اپریل کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ، اے شکل نما پل چوٹی کی پہاڑ کی چوٹی کی دیوار سے 86میٹر تک پھیلا ہوا ہے اور وان شینگ اور دو ویسیئن تھیم پارک میں زمین کی سطح سے 200میٹر سے زیادہ اوپر ہے ، اس سکائی واک پر بیک وقت صرف تیس افراد سوار ہو سکتے ہیں ، گذشتہ ہفتے کے تین روزہ چنگ منگ تہوار کی تعطیلا کے دوران چین بھر سے قریباً 10ہزار سیاحوں نے پل کا دورہ کیا ، چونگ چنگ کے ایک سیاہ لائی جنگ نے کہا کہ جب میں اس پل پر کھڑا ہوا تو میرا دل میرے سینے سے باہر اچھل پڑا ۔

(جاری ہے)

پارک کے صدر ٹانگ نان نے کہا کہ ہم اس پل کو سیاحوں کیلئے زیادہ پر کشش بنانے کے لئے طویل ترین کینٹویلر پل کیلئے گلیز ورلڈ ریکارڈ کمیٹی کو درخواست دینگے ، یہ شہر میں اپنی نوعیت کا پہلا کینٹویلر شیشے کا پل نہیں ہے گھوڑے کا نال نما شیشے کے فرش والا کینٹویلرپل جس کے 26میٹر اوور ہینگ ہیں ین یانگ لانگ گانگ جیالوجیکل پارک میں عوام کیلئے کھولا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :